الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا،درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی 4 متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی چھان بین کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے تک کیس التوا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض دور کیے بغیر سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا،تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تحریری جواب دے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے