سندھ اسمبلی میں غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا منظور کرلی
سندھ اسمبلی میں تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سندھ اسمبلی میں تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا پیپلزپارٹی کی رکن ہیر سوہو نے پیش کی۔ تحریک التوا پر ماروی راشدی کی تقریر میں مہاجر لفظ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تلخ کلامی اور شور شرابہ ہوا۔ہیر سوہو نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کراچی میں رہتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ تعداد افغان تارکین کی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھنے کا سب سے بڑا سبب غیر قانونی تارکین وطن ہیں، یہ صرف سندھ کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہاکہ سندھ اب غیرقانونی تارکین وطن کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔بعدازاں ایوان میں غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے سے متعلق تحریک التوا متفقہ رائے سے منظور کرلی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں