اسٹیبلشمنٹ کو باعزت راستہ دینا ہے،سب سے مذاکرات کروں گا:محمود اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کروں گا، نواز شریف اور آصف زرداری سمیت سب ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر ملک کا سوچیں، مذاکرات ہوں گے اور ہونے چاہیے ، مذاکرات اس لیے بھی ہونے چاہیے کہ بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ملک میں بحران سے کیسے نکلا جائے، ہم نے اسٹیبلشمنٹ کو باعزت راستہ دینا ہے۔محمود اچکزئی نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سپیکر صاحب! آپ ایوان کے محافظ بن کر کام کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں