سمندری طوفان: چینی سیٹیلائٹ کا پاکستان کی ساحلی پٹی پر فوکس

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹیلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔ سیٹیلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹیلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹیلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔خیال رہے کہ 48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے