گونر سندھ کا پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ دہشتگردی کے تمام تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں،’’را‘‘ نہیں چاہتی پاکستان میں سی پیک منصوبہ مکمل ہو، پوری قوم کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ چہلم سے ایک روز پہلے سوچی سمجھی سازش کو ناکام بنایا، ہم نے سازش کی چنگاری کو وہیں دفن کردیا،یہ کڑی افغانستان سے جا کر ملتی ہے جہاں سے ’’را‘‘کام کررہی ہے،افواج پاکستان کے جوان کب تک شہادتیں دیں گے؟کب تک سیاسی جماعت کے ذریعے مخصوص نفرت انگیز بیانیہ پھیلا یا جائیگا، اب قوم سمجھ چکی ہے۔
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ آرمی چیف کو معیشت دشمن قوتوں کے آگے بڑھ کر جواب دینا ہوگا، شناختی کارڈ چیک کرکے بسوں سے اتار کر شہید کیا جارہا ہے،نفرت پیدا کرنے کیلئے سازش کی جارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ فسادی’’را‘‘ کے پے رول پر ہیں، ہمیں معاشرتی طور پر ان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، ناراض لوگوں سے بات ہو سکتی ہے، دہشتگردوں سے نہیں، ناراض لوگ ہمارے اپنے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں