پلندری جانے والے23 مسافروں کی بس حادثے میں المناک موت

آزاد کشمیر کے ضلع پلندری جانے والی بس ایک المناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار تمام 23 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی سے پلندری جانے والی بس کو آزاد پتن کے قریب پانہ پل کے مقام پرحادثہ پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔
کمشنر پونچھ سردار وحید نے سی ٹی وی نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حادثے کا شکار ہونےوالی بس میں ڈرائیور سمیت 23 افراد سوار تھے جن میں 19 مرد، تین خواتین اور ایک بچہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جن کی میّتیں کہوٹہ ہسپتال پہنچائی گئی ہیں ۔
سردار وحید کے مطابق مسافروں میں سے بیشتر کا تعلق راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے جبکہ آٹھ افراد آزاد کشمیر کے رہائشی تھے۔
بتایا جارہا ہے حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار افراد عرس میں شرکت کے لئے جارہے تھے ۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ محمد ذکاء کے مطابق حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کےقریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ر

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے