راولپنڈی ، ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ڈمپر سے ٹکرا کر جاں بحق
راولپنڈی میں مری روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پییش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔
پولیس کے مطابق دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئے جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوانوں کی عمریں 20 اور 15 سال ہیں۔
جاں بحق نوجوان خیابانِ سر سید کے رہائشی ہیں جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں