عمران خان نے 8 ستمبر کے جلسے کیلئے کیا ہدایات دی ہیں؟
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں شیڈول پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے عمران خان کی ہدایات پارٹی ورکرز تک پہنچائی ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کا جلسہ اچانک ملتوی ہونے پر علیمہ خان نے اعظم خان سواتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کو باہر لانا ہی نہیں چاہتے، انہیں اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھیجا ہے، اعظم سواتی صبح ساڑھے 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گئے؟ یہ ایک سوال ہے۔
علیمہ خان نےپھر اڈیالا جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جلسہ اس لیے مؤخر کیا گیا کیونکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ انتشار کا خدشہ ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا مجھے بتایا گیا مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو کہا ہے کہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہو گا، 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کیلئے ضرور گھروں سے نکلیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں