ایران حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ہرخاندان کو 50 لاکھ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران حادثے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔
4 روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے، پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
جس کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ایران حادثے میں شہید ہونے والے کے خاندان کو 50 لاکھ روپے جبکہ زخمی کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔حکومت سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہدا کی میتوں کو واپس لانےکا مکمل انتظام بھی کیاہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے