رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، چیئرمین پی ٹی آئی کانام نہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کانام شامل نہیں ۔
ای سی پی کی طرف سے جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد166 ہے ۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات کوتسلیم کرلیا اور میاں نوازشریف کا نام بطورصدرمسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کانام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کردیا ہے اور صدر ممککت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز جبکہ بلاول بھٹو کا نام بطور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی فہرست میں شامل ہے۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کوپاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز تسلیم کیا گیا ہے اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اس جماعت کے سربراہ تھے ۔ اسفندیارولی کا نام بطور صدرعوامی نیشنل پارٹی اب بھی موجود ہے ۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں پاک سرزمین پارٹی کانام بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے