عمران خان کی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان
بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل عمران خان سےملاقات ہونی تھی مگر نہیں کرائی گئی تاہم بیرسٹر گوہرکی ملاقات ہوئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا چیک اپ ان کےاپنے ڈاکٹرزکی موجودگی میں ہوناچاہیے، چیک اپ کےلیے ان لوگوں کے ارادوں پرہمیں یقین نہیں، عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کےلیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پرفیک خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عمران خان کوتھوڑا سا بھی کچھ ہوگا توسب سے پہلےان کی فیملی کھڑی ہوگی، ان کی صحت کولےکرسنسنی پھیلائی جا رہی ہےجوکہ سچ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں