بھارتی حاضر سروس فوجی افسر پشاور سے گرفتار، جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب

پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر میجر دل بہار سنگھ کو پشاور کے مضافات سے گرفتار کر لیا۔

 خفیہ اطلاعات کے مطابق میجر دل بہار سنگھ ’داؤد شاہ‘ کے نام سے مسجد کے امام کے روپ میں سرگرم تھا اور پاکستان میں جاسوسی و تخریب کاری کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے کئی ہفتوں تک انتہائی باریک بینی سے نگرانی کی اور فجر کی نماز کے دوران خفیہ آپریشن میں ملزم کو گرفتار کیا۔کارروائی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میجر دل بہار سنگھ حساس فوجی و انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے مشن پر مامور تھا، تاکہ پاکستان کو اندرونی انتشار اور بدامنی کا شکار بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق یہ بھارت کی ایک بڑی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی پاکستان متعدد بھارتی ایجنٹوں کو گرفتار کرچکا ہے۔ سب سے نمایاں مثال کلبھوشن یادیو کی ہے، جسے مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے