امریکہ میں پاکستانی سفیر کی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی فلاحی تنظیم نے سیلاب زدگان کےلیے ڈیڑھ ارب روپےکےعطیات دینےکا اعلان کیا ہے۔اسلامک سرکل آف نارتھ امریکاکی فلاحی تنظیم کےزیراہتمام ایونٹ سے خطاب میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے اعتبا ر سے موسمی تغیرات سےمتاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہونے والے نقصانات کی شدت پہلےکے مقابلےمیں کہیں زیادہ ہے۔مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی کمیونٹی اورمخیرحضرات نےفلاحی سرگرمیوں میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں