پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز نے بھی تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنس دانوں کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے