بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑدیا گیا۔

آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایاکہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی جاری ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق  دریائے جہلم میں چکوٹھی کے مقام سے پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مظفر آباد، ہٹیاں بالا اور نیچے کی طرف منگلا تک کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے لہٰذا  احتیاطی تدابیر اختیار  کریں۔

ایس ڈی ایم اے عوام سے اپیل کی کہ دریا اور ندی نالوں کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور بچوں کو دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب نہ جانے دیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے