ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کا رابطہ
پاکستان نے آرمینیا اور سے تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کرلیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر نے بتایاکہ پاکستان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آرمینیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام پرغور کرنے پراتفاق کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ابھی بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معاملات حل ہوچکےہیں، جب ان کے آپس میں معاملات درست ہوچکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے؟
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں