عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان سے ہم سب بہنوں کی ملاقات 4 ماہ بعد کرائی گئی، ہم کارکنان کے شکر گزار ہیں جو یہاں ہمارے لیے آتے ہیں۔
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، تاہم ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے، اس کے لیے ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔علیمہ خان نے بتایا کہ آج ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ان کے بچوں کا پوچھا کہ کیا ان کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں