وزیر داخلہ کی ریلویز ہیڈ کوارٹرز آمد، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کانسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ریلویز ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا۔

وزیر داخلہ نے ریلویز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے حنیف عباسی کے دور میں کیے گئے منفرد اقدامات کو سراہا، جبکہ وزیر ریلویز حنیف عباسی نے تجاوزات کے خاتمے میں فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے