وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وفاقی وزراء عطاء تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات بھی کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے