مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر پہ فائرنگ، بیٹی بیٹا جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر پیش آیا، جہاں ان کے بیٹے نے فائرنگ کی۔ اس واقعے میں مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی سلمیٰ بی بی جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونے والا بیٹا عصمت اللہ لیویز اہلکار تھا۔

 افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ سمیت ایک اور بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہیں جوہسپتال میں زیر علاج ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں زخمیوں کی ہسپتال میں سرجری کی جائے گی۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے