وزیراعظم کی "نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ 

آج ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام "نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر  باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔

 اس کے علاوہ سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو کیا وہ ان کا فرض تھا۔

دوسری جانب آج ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ طارق فاطمی، خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے