اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

پنجاب سے  پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور  21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

 ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جب کہ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی اور ارکان پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔

ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر  پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح  9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے