ژوب: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں 7 اور 8 اگست 2025 کو سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو ہلاک کرنے کے بعد، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازه اور گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ 2 روزہ کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں