وزیراعظم سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ گلبر خان اور گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور دیگر بھی گلگلت بلتستان پہنچے ہیں۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ متعلقہ ادارے وزیراعظم شہبازشریف کو سیلاب سے تباہی پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں