تعلقات میں نیا باب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج صبح پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران سے لاہور روانہ ہو ئے۔
یہ دورہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی باقاعدہ دعوت پر ہو رہا ہے۔ صدر پزشکیان ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہیں الوداع کہنے والوں میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف، دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سربراہ برائے بین الاقوامی تعلقات حجۃ الاسلام محسن قمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔
ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے لاہور جائیں گے، جہاں وہ برصغیر کے ممتاز مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
دورے کے دوسرے روز پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے باضابطہ استقبالیہ کے بعد صدر پزشکیان پاکستانی وزیراعظم، صدر، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں اقتصادی، تجارتی، ٹرانسپورٹ، ثقافتی تبادلے، کسٹمز، معیار، سرحدی تعاون اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں