امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی اور ‘پی ایل او’ پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور  ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا نے امن عمل کو  نقصان پہنچانے پر  ‘پی اے’ کے عہدیداروں اور  ‘پی ایل او’ کے ارکان پر  پابندیاں لگائی ہیں، پابندی کے شکار  افراد امریکا کا سفر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیاکہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے ایسے اقدامات کیے ہیں جو کہ دہشتگردی کی حمایت کے زمرے میں آتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں کو جوابدہ کرنا اور  ان پر  پابندیاں لگانا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔

یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی ہیں جب امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں۔ اس سے قبل امریکا فلسطینی امور کے دفتر  اور  فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے لیے مالی امداد بھی بند کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے