ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود 2 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست بروزِ ہفتہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے اس دورے کی تصدیق کردی ہے۔

مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر پزشکیان کو یہ دعوت وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی ہے۔ ان کے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی سرکاری ملاقاتیں اور ثقافتی و تجارتی شخصیات سے گفتگو بھی متوقع ہے۔

مہدی سنائی نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، جبکہ صوبائی اور سرحدی تعاون کو مزید بڑھانا اور تجارتی تبادلے کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے آگے لے جانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ہیلی کاپٹر حادثے سے ایک ماہ قبل پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، جس میں انہوں نے اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ بھی شامل تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے