وزارت ہاؤسنگ کا اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ

وزارت ہاؤسنگ نے اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس نے رول پندرہ ٹو بی کو ختم کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی سے سرکاری گھر اب والد سے بیٹے یا بیٹی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوگا۔

آئندہ ہفتے کابینہ سے سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

موجودہ رولز کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی مشاورت جاری ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے