افغان حکومت کی پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش
افغان حکومت نے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں۔
ترجمان افغان حکومت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے۔ کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے، اگر پاکستان کے پاس کوئی معلومات ہیں تو شیئر کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان چاہے تو پھر ہم بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے، اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں