شاہ محمود قریشی باہر نہیں آ رہے ، سلمان اکرم نے بڑا دھماکہ کر دیا

تحریک انصاف  کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے ہیں اور ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور  وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے اور وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،  آئین کی دھجیان اڑائی جارہی ہیں۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیڈر عمران خان ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں، یہ غلط بات اور مفروضہ ہے کہ شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں تاہم شاہ محمود کا عہدہ قائم ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے