برطانیہ فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے: میئرصادق خان

میئر لندن صادق  خان  نے  برطانوی  حکومت سے فوری طور   پر فلسطین کو  ریاست تسلیم کرنےکا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ  فلسطین میں کوئی دو ریاستی حل نہیں ہوسکتا جب ہمارے پاس کہنےکو کوئی فلسطینی ریاست ہی باقی نہ رہے۔

صادق  خان  کا کہنا تھا کہ غزہ کے خوفناک مناظر دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں، بھوک سے نڈھال بچے ملبے کے ڈھیر میں مایوسی کے عالم میں غذا کے متلاشی ہیں، جب کہ امداد کے منتظر فلسطینی خاندانوں کا  اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے۔

مئیر لندن نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو  روکنےکے لیے اسرائیل  پر دباؤ  بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسرائیلی اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے، برطانوی حکومت فوری طور پر فلسطین کو  ریاست تسلیم کرے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے