ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف کی طرف سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب

چیف آف آرمی سٹاف جنرل منیر نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپلکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب منعقد کرائی اور ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قراردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی جانب سے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کےآڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیموں کے اولمپیئنز ، قومی کرکٹ ٹیم سمیت دیگرکھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے بھی شرکت کی۔


تقریب میں اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ ٹیم ، ویمنز گول بال ٹیم،کامن ویلتھ کے میڈل ونرز ، ایس اے ایف اور پیرس اولمپکس 2024 اور ایشن گیمز کے شرکاء بھی شامل تھے۔
قومی لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینیئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔


اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا، پوری قوم نے ارشد کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔
آرمی چیف نےکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں با اختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آآئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور چیلنج پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے