بلوچستان واقعہ، فائرنگ کرنے والے شخص سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

بلوچستان میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کے قتل کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 13 ہو گئی ہے، فائرنگ کرنے والے شخص اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث قبائلی رہنما شیر باز سمیت 13 مشتہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہےہیں، جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری طرف پولیس نے  ایک مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنےکا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے