سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) حکام کے مطابق اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔

اس حوالے سے سردار اختر مینگل کا کہنا ہے دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے آف لوڈ کر دیا گیا، امیگریشن اسٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے