جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ ہو گئے

 صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کےلئے پولیس اور سول انتظامیہ متحرک ہے ۔

جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان نے پولیس اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تلاش پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تین پولیس اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ کے دوران لاپتہ ہوئے جبکہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے بھی چار پولیس اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں۔

ڈی پی او ارشد خان کے مطابق، لاپتہ اہلکاروں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم پولیس ان کی تلاش میں علاقے میں کوششیں کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے