وزیرخارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔باوثوق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ 20 سے 25 جولائی کو شیڈول تھا تاہم کئی اہم مصروفیات کے سبب اب اسے جولائی کے اواخر تک بڑھادیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اس دورے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے21 جولائی کو خطاب سے کریں گے، 14 سے 24 جولائی تک جاری اس فورم کو اقوام متحدہ کے مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے جو کہ2030 کیلئے دیرپا ترقی کے ایجنڈے اور اسکے17 دیرپاترقی کے مقاصد کا جائزہ لے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو دوسیگنیچراجلاسوں کے اہتمام کا حق حاصل ہوتا ہے، اس تناظر میں اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے سے بطور صدر خطاب کریں گے، یہ بحث ملٹی لیٹرل ازم کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے اور تنازعات کے پرامن حل سے متعلق ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں