عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے : سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا واپس آنا ان کابنیادی حق ہے اور وہ آئیں گے۔
پی ٹی آئی ارکان صوبائی وقومی اسمبلی کے اعزاز میں اسلام آباد میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور نے ارکان صوبائی وقومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔
کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں، ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے ، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، صرف پارلیمنٹیرین لاہور جا رہےہیں، ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔
بیرسٹر علی گوہر نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، ہم نے اس سے متعلق میٹنگ کرنی ہے، جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں