علی امین کے ساتھ تلخ کلامی ، حماد اظہر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ سی ٹی وی نیوز حقائق سامنے لے آیا
ذرائع کے مطابق پارٹی اقتدار کی جنگ کو لے کر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں ایک بار پھر اختلافات شدت اختیار کر گئےہیں ۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور حماد اظہر کے درمیان حماد اظہر کو سیاسی طورپر متحرک ہونے کا کہنے پر شدید جھڑپ ہوئی۔علی امین کا کہنا تھا کہ آپ کہنے کو تو روپوش ہیں مگر پارٹی پر بھی توجہ دیں اور اگر پارٹی معاملات نہیں چلا سکتے تو استعفیٰ دے دیں ۔ علی امین کی باتوں کا حماد اظہر نے برامنایا اور انہیں کہا آپ کہ رہنمائوں کی کارکردگی کی بجائے صوبہ پر توجہ دیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ، گالم گلوچ بھی ہوئی ۔ حماد اظہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے اور اور ان تک یک طرفہ پیغامات پہنچنے کا بھی شکوہ کیا۔عمر ایوب کے سمجھانے کے باوجو د حماد اظہر پارٹی کے اندرونی اختلافات سامنے لے آئے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں