پاکستان،ترکیہ،آذربائیجان کے سربراہوں کاقہقہہ انڈیا کو پیغام
آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان ، ترکیہ اور آذربائیجان کے سربراہان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ای سی او اجلاس کے موقع پر لی گئی تصویر میں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تینوں برادر مسلم ممالک کی گہری دوستی کی خبریں عالمی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور بھارت میں تینوں مسلم ممالک کے اتحاد پر واویلا بھی کیا جارہا تھا ۔ بھارت کا واویلا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان سے بھرپور سپورٹ ملی ۔ بھارت میں آذر بائیجان اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی تھی اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین تینوں برادر مسلم ممالک کے رہنمائوں کی قہقہوں والی تصویر کو بھی بھارت کے لئے ایک پیغام قرار دے رہے ہیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں