پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر

سپیکر  پنجاب اسمبلی نے  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26  ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا۔

سپیکر  پنجاب اسمبلی ملک احمد  خان نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ  26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس  پہلے ہی دائر  ہوچکا ہے،  الیکشن کمیشن حکام سے کچھ  اہم قانونی معاملات  پر رائے لینا  تھی۔

سپیکر  پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  جو لوگ گالیاں دیں گے، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کریں گے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، پی ٹی آئی والوں نے فارم 47 کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔

 ملک احمد خان نے مزیدکہا کہ آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، جو  ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے ان کو ہاؤس کا حصہ رہنےکاکوئی حق نہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے