وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے  ترامیم کے ساتھ فنانس بل (بجٹ) کی منظوری دے دی۔ 

وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظور دی تاہم وہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے