سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام 5 سال سےکم کرکے 4 سال کرنےکا حکم
سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنےکا حکم دے دیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لاء کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لاء کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ا یس ایم لاء کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لاء کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلےکا ہے۔آئینی بینچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں