ایرانی میزائل حملے: ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ گئے، کلیمز جمع کرادئیے

ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے۔ اب تک ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کپمنسیشن فنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میزائل حملوں سے عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیا اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر 30 ہزار  سے زائد کلیمز بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

 ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کا آغاز 13 جون کو ہوا جب اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات بشمول فوجی اور جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔ جواباً ایران نے  بھی اسرائیلی علاقوں پر میزائل برسائے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایران میں 639 افراد شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے