ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، اسرائیل نے تباہی کا اعتراف کر لیا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح ایران نے اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں اب تک 65 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنےگئے ہیں۔اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔
اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق یر السبع میں ساروکا ہسپتال پر میزائل ٹکرایا ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا اور ابھی نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنا یا ہے اور ایرانی میزائل حملےکے بعد تل ابیب اور ہولون سمیت متعدد مقامات پر شدید نقصان اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ساروکا ہسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔
مشهد للمعركة الجوية وفشل منظومات الدفاع التابعة للاحتلال بالتصدي لصواريخ إيران وأصوات انفجارات قوية. pic.twitter.com/D3M7Vs4x1r
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) June 19, 2025
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں