’ایران سرینڈر نہیں کرےگا‘، آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیل پر حملے تیز کرنیکی ہدایت

ایرانی رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف حملے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ٹی وی پر خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اورن اقابل تلافی نتائج کا باعث بنےگا، امریکا کو معلوم ہونا چاہیےکہ ایران سرینڈر نہیں کرےگا۔

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ عوام شہداکے خون اور اپنی سرزمین پر حملےکو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملےگی، ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھاجواب نہیں دیتا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دہشتگرد صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مکمل سرینڈر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں، وہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے