ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہےکہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ آج ایک ایٹمی ملک ہے، ہم نے یہ ایٹم بم جنگ کےلیے نہیں بلکہ امن کےلیے بنایا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔شہبازشریف اورمریم نواز نیک نیتی کےساتھ کام کر رہےہیں، پاکستان مشکلات سے باہر نکلتا نظر آرہا ہے، پہلےتوصرف تنزلی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں