ایرانی پارلیمنٹ میں ارکان نے ‘پاکستان تشکر تشکر’ کے نعرے لگادئیے

اسرائیل سے جنگ میں ایران کی حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے لگائےگئے ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران پاکستان کی حمایت کی تعریف کی جس پر ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے ‘پاکستان تشکرتشکر’ کے نعرے لگائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کی جانب سے شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی قوم سے کہا کہ دشمن کے خلاف ہوشیار اور متحد رہے۔اجلاس میں ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈرز،  اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے