تہران پر بمباری،کاربم دھماکے نیتن یاہو کے گھر جوابی حملہ
ایران نے تہران پر تازہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس کے بعد تل ابیب میں سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب لبنان سے عسکری تنظیم حزب اللہ نے نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون سے حملہ کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نیتن یاہو وہاں موجود تھے، یا انہیں کوئی نقصان پہنچا ہے؟۔۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے ہیں، اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل نے بھی ایک بار پھر ایران پر حملوں میں دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
شیراز اور اصفہاان میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ادھرایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ 5 تہران پر تازہ بمباری کے دوران کار بم دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں ، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے بیک وقت سرکاری عمارتوں کے قریب ہوئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ایک جلتی ہوئی کار سے اٹھتا ہوا گھنا سیاہ دھواں اور اردگرد کی عمارتوں کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز تہران پولیس ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا، اور دیگر کئی مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی بمباری تیسرے دن میں داخل ہو گئی ہے
اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کےقریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔
عرب میڈٰا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔
ادھراسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
بیت یام میں اس رہائشی عمارت کی جگہ پر جسے ایران نے میزائل سے تباہ کیا ہے نتن یاہو نے خطاب کرتے ہوئے اسے ’عام شہریوں، خواتین اور بچوں کا سوچا سمجھا قتل قرار دیا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کے بقا کے لیے ایک خطرہ ہے۔
نتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ حکام کی طرف سے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
شیراز اور اصفہاان میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے نقصان کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب لبنان سے عسکری تنظیم حزب اللہ نے نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون سے حملہ کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نیتن یاہو وہاں موجود تھے، یا انہیں کوئی نقصان پہنچا ہے؟۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں