جوہری پروگرام پر امریکا سے مذاکرات کا اب کوئی جواز نہیں: ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناقابل جواز ہیں۔ یورپی یونین کی  خارجہ  پالیسی  چیف سے گفتگو  میں امریکی صدر  کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو  امریکا کی براہ راست حمایت کا نتیجہ قرار  دیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ  ایسی صورتحال میں جب اسرائیل کی بربریت جاری ہے، ایران اور  امریکا کے درمیان مذاکرات کا جاری رہنا ناقابل جواز  ہے، ایک طرف مذاکرات  اور  دوسری طرف اسرائیل کو  ایران کی سرزمین کو  نشانہ بنانے کی اجازت دینا، یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں واضح کیا کہ  امریکا نے ایسا رویہ اختیار کیا  جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی۔ اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر  اثر انداز ہونے میں کامیاب ہوگئی اور ایران پر حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے