پاکستان کو فیٹیف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
اجلاس کے دوران پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ بھارت کے سفارتی وفد نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے لیکن اسے اپنے عزائم میں کامیابی نہیں ملی ، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ٹھوس موقف اپنایا۔
بھارت نے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے کئی کوششیں کی مگر ان کو پذیرائی نہیں ملی ۔ بھارت نے اس سے قبل آئی ایم ایف سے پاکستان کے لئے قرض کا اجراء بھی روکنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی خفیہ ادارے’’را‘‘ نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے نئی دہلی میں ایک ڈس انفو لیب بھی قائم کی۔ اس ڈس انفو لیب کا مقصد پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔اس ڈس انفو لیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں